the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
ٹوکیو،25نومبر(ایجنسی)جاپان سے تعلق رکھنے والے سائنسدان کا کہنا ہے کہ ناشتے میں باقاعدگی سے آئسکریم کھانے والے افراد دیگر لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ذہین اور حاضر دماغ ہوتے ہیں۔ پروفیسر یوشی ہیکو کوگا کے مطابق ناشتے میں آئسکریم کھانے سے جسم میں ایلفا ویوز میں اضافہ کرتا ہے جس کا تعلق انسان کی دماغی پھرتیوں سے ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جس شخص کے دماغ کی ایلفا ویوز کی فریکوئنسی زیادہ ہوگی وہ اتنا ہی زیادہ حاضر دماغ اور ذہین ہوگا۔

پروفیسر یوشی ہیکو کوگا نے ٹوکیو کی 147کیورین یونیورسٹی148 میں طالبعلموں کے 2 گروپوں پر ریسرچ کی



جن میں سے ایک گروپ کو روزانہ ناشتے میں آئسکریم کھلائی گئی جب کہ دوسرے گروپ کو ناشتے میں دیگر اشیا کھلائی گئیں جس کے بعد دونوں گروپوں میں شامل طالبعلموں کی ذہنی صلاحیت کا کمپیوٹر پر جائزہ لیا گیا۔ دونوں گروپوں کی ذہنی صلاحیت اور پھرتیوں کا جائزہ لینے کے بعد اس نتیجے پر پہنچا گیا کہ صبح ناشتے میں آئسکریم کھانے والے افراد ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہوتے اور وہ عام فرد کے مقابلے میں زیادہ ذہین ہوتے ہیں۔

اسی کے ساتھ پروفیسرکوگا نے اپنی تحقیق میں شامل افراد کو صبح ناشتے میں ٹھنڈا پانی دیا جس کے بعد ان کی ذہنی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا توان کی بھی حاضردماغی اور ذہنی صلاحیت میں اضافہ نوٹ کیا گیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
صحت میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.